۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمدی نیا

حوزہ/ انہوں نے مختلف اقتصادی، ثقافتی، سیاسی اور سماجی میدان میں علم کے ذریعے مغربی ممالک کے تسلط کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ’’علم‘‘ مغربی ممالک کا سب سے اہم ہتھیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد محمدی نیا نے "منیجمنٹ اور علمی اداروں میں مغرب کا کردار" کے عنوان سے منعقد ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج دنیا میں مغربی ممالک کے غلبے کی سب سے بڑی وجہ علم ہے، حقیقت یہی ہے کہ مغرب نے مختلف ممالک کو نو آباد کیا اور ان پر قبضہ کر لیا اور اگر اس کے پاس علم نہ ہوتا تو وہ یہ کام نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ بعض ممالک پر قبضہ کیا گیا اور لوگوں کی زمینیں اور سب کچھ چھین لیا گیا اور یہ سب انتہائی پرتشدد اور انتہائی ظالمانہ انداز میں کیا گیا، لیکن یورپیوں کا معاملہ اس سے بالکل الگ ہے، یورپیوں نے علم اور سائنس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے لوگوں پر غلبہ حاصل کیا اور علم کے ذریعے وہ فوجی طاقت اور پھر سیاسی اور سماجی طاقت بننے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: آج جب آپ کسی بھی علمی موضوع پر بحث کرتے ہیں تو آپ معاشیات اور سیاست پر مغربی ممالک کا تسلط دیکھتے ہیں، سیاست اور معیشت میں کوئی غیر جانبدار علم آپ دیکھنے کو بھی نہیں ملے گا، لیکن جب ہم اس حقیقت کو فلسفیانہ نقطہ نظر سے اور فلسفے کی عینک سے دیکھتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ مغرب کس طرح وجود میں آیا اور علم کس طرح سے پھیلا اور اس علم کے ذریعے کس طرح مغرب نے پوری دنیا پر تسلط حاصل کیا۔

انہوں نےمزید کہا: مغرب کبھی بھی یہ نہیں چاہتا کہ کوئی اور اس علم کو حاصل کر سکے، وہ طرح طرح کے مسائل پیدا کرتے ہیں اور جنگ و جدال میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں تا کہ کسی کو اس علم کی جانب آنے کا موقع ہی نہ ملے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .